ETV Bharat / state

اننت ناگ: ہسپتال انتظامیہ پر بچہ بدلنے کا الزام - نومولود بچوں کا ڈی این اے

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون نے ’’ہسپتال انتظامیہ پر بچہ بدلنے کا الزام‘‘ عائد کیا ہے۔ بچے کو جنم دینے والی خاتون کے الزام کے بعد ڈاکٹرس نے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

اننت ناگ: بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون نے بچہ بدلنے کا الزام عائد کیا

author img

By

Published : May 28, 2021, 5:52 PM IST

ضلع اننت ناگ میں جمعہ کو سب ضلع ہسپتال کوکرناگ کے ساگم علاقہ سے تعلق رکھنے والی مسرت جان نام کی ایک خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا۔ ہسپتال میں داخل تکیہ ماگم علاقہ کی رہنے والی سعیدہ رفاقت نام کی اور ایک خاتوں نے ٹھیک اسی وقت بچی کو جنم دیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں حاملہ خواتین نے نارمل ڈیلوری کے دوران دو بچیوں کو جنم دیا۔

تاہم مسرت جان نے اسپتال انتظامیہ پر ’’بچہ بدلنے کا الزام عائد‘‘ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جو بچہ سعیدہ رفاقت کے پاس ہے وہ بچہ ان کا ہے۔

معاملہ کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے الجھن کو سلجھانے کے لیے نومولود بچوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تاکہ حقیقت کو سامنے لایا جا سکے۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ خاتون کا دعویٰ ثابت کرنے کے لیے دونوں نو زائد بچوں کے ڈی این اے نمونے پیٹرنٹی ٹیسٹ کے لیے روانہ کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.