جنوبی کشمیر کے پہلگام قصبہ میں رینزپل جنوبی کشمیر کا سب سے خوبصورت علاقہ ہے، تاہم انتظامیہ کی نظروں سے یہ علاقہ اوجھل ہے۔ یہاں پر قریب چار گاﺅں آباد ہیں، جن کی آبادی ہزاروں پر مشتمل ہے، لیکن اس خوبصورت علاقے کو انتظامیہ نے نظر انداز کررکھا ہے۔
پہلگام کا خوبصورت ترین علاقہ رینزپل بنیادی سہولیات سے محروم ایٹی وی بھارت سے مقامی لوگوں نے کہا کہ 'یہاں پر نہ بجلی ہے اور ناہی پانی اور ناہی سڑکیں ہیں، جبکہ نالہ لدر جو اننت ناگ کا سب سے صاف و شفاف نالہ ہے اور یہ اسی علاقے سے شروع ہوتا ہے لیکن اس نالہ لدر پر لوگوں نے برسوں پہلے ایک لکڑی کا پُل بنایا تھا جس پر لوگ پیدل چلتے ہیں۔ اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ حکام خاص کر پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے استدعاکی گئی تھی کہ اس نالہ پر ایک پُل تعمیر کیا جائے کیوںکہ لکڑی کے پل سے اب تک متعدد مویشی اور انسان نالہ میں ڈوب چکے ہیں اور متعدد حادثات رونما ہوئے ہیں۔
لوگوں نے کہاکہ 'اس ضمن میں متعلقہ حکام نے کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا۔ ادھر جب ای ٹی وی بھارت نے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے آفیسر سے بات کی تو انہوں نے یقین دلایا کہ 'اس علاقہ میں جلد ہی پُل کی تعمیرات شروع کی جائے گی'۔