ETV Bharat / state

Pahalgam Road Cleanliness Drive: میونسپل کمیٹیز نے مشترکہ طور پہلگام - مٹن روڑ کی صفائی انجام دی - اننت ناگ میں پہلگام - مٹن روڑ پر صفائی مہم

ضلع اننت ناگ میں پہلگام، عشمقام اور مٹن میونسپل کمیٹیز نے مشترکہ طور صفائی مہم انجام دی Pahalgam Road Cleanliness Drive اور لوگوں سے بھی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔

میونسپل کمیٹیز نے مشترکہ طور پہلگام - مٹن روڑ کی صفائی انجام دی

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 4:59 PM IST

اننت ناگ: میونسپل کمیٹی پہلگام، عشمقام اور مٹن نے مشترکہ طور ضلع اننت ناگ میں پہلگام - مٹن روڑ پر صفائی مہم کا آغاز کیا۔ میونسپلکمیٹیز کے ایگزیکٹو افسران سمیت دیگر عملہ نے صفائی مہم میں شرکت کی۔ مہم میں شریک عملہ نے پہلگام - مٹن روڈ کے اطراف میں کوڑا کرکٹ صاف کرنے کے علاوہ لوگوں سے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی تلقین کی۔ Pahalgam Road Cleanliness Drive

میونسپل کمیٹیز نے مشترکہ طور پہلگام - مٹن روڑ کی صفائی انجام دی

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی پہلگام کے ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا ہے کہ سرما کی آمد کے ساتھ ہی سیاحتی سیزن شروع ہو چکا ہے اور ہزاروں سیاح معروف سیاحتی مقام پہلگام کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام - مٹن روڑ کے کنارے کئی مقامات پر گندگی خصوصا پلاسٹک اور پولی تھین کے ڈھیر جمع تھے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے کنارے گندگی کو صاف کرنے کے علاوہ لوگوں سے بھی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی۔

انہوں نے متعلقہ میونسپل کمیٹیز کے ملازمین و افسران کو ہدایت دی کہ وہ سیاحتی مقام پہلگام جانے والی سڑک کی صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور سڑک کے کنارے جمع کچرے کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ دریں اثناء، انہوں نے مٹن سے پہلگام تک مین روڈ پر مرمتی کاموں کو یقینی بنائے جانے کی بھی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.