ETV Bharat / state

Snowfall In Pahalgam سیاحتی مقام پہلگام میں ہلکی برفباری - پہلگام میں سیاح

سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ روز 3.7 سنٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے 29 اور30 دسمبر کے درمیان وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ Snowfall In Pahalgam

Pahalgam Receives Light Snowfall
سیاحتی مقام پہلگام میں ہلکی برفباری
author img

By

Published : Dec 27, 2022, 4:20 PM IST

Updated : Dec 27, 2022, 10:58 PM IST

پہلگام: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ کی میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔ اسی بیچ سیاحتی مقامی پہلگام میں گزشتہ روز ہلکی برفباری ہوئی ہے۔ ہلکی برفباری سے پورا علاقہ برف کی چادر میں ڈھک گیا ہے۔ Pahalgam Receives Light Snowfall

سیاحتی مقام پہلگام میں ہلکی برفباری

پہلگام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقربیاً 3.7 سنٹی میٹر تازہ برفباری ریکاڑد کی گئی ہے ۔ برفباری سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.7 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 5.7 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وہیں ہلکی برفباری سے سیاح کافی خوش نظر آئے اور اس دوران سیاحوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا۔ Tourists Enjoy Snowfall in pahalgam

مزید پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں زمستانی ہواؤں کا زور جاری، پہلگام سرد ترین مقام

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 30 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران 29 اور 30 کے درمیان بالائی کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ دریں اثنا وادی میں منگل کو صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔ خیال رہے کہ وادی میں شہنشاہ زمستان سے مشہور چالیس روزہ چلہ کلان برسر اقتدار ہے اس کا دور حکومت 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ Weather Update Kashmir

Last Updated : Dec 27, 2022, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.