ETV Bharat / state

سیاحتی مقام پہلگام کورونا سے پاک - کشمیر کی سیاحت

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا خوف زدہ ہے وہی دوسری جانب ریاست جموں کشمیر کے دیگر اضلاع میں جنوبی کشمیر کا ضلع اننت ناگ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

سیاحتی مقام پہلگام کورونا سے پاک
سیاحتی مقام پہلگام کورونا سے پاک
author img

By

Published : May 21, 2020, 3:32 PM IST

اگرچہ یہ ضلع سیاحتی اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے، تاہم کورونا وائرس نے ضلع کے شہری و دیہاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے صحت افزا مقامات جیسے کوکرناگ، ویری ناگ، اچھہ بل کو اپنے لپیٹ میں لیا ہے، تاہم عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام ابھی کورونا وائرس سے پاک ہے۔

سیاحتی مقام پہلگام کورونا سے پاک

اگرچہ ضلع کے مشہور سیاحتی مقامات جسے کوکرناگ، اچھہ بل میں مہلک کورونا وائرس نے متعدد افراد کو اپنی زد میں لیا ہے، تاہم یہاں کے سیاحتی مقامات میں صرف پہلگام ایک ایسی جگہ بچی ہے جہاں ابھی کورونا کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے صحت افزا مقام پہلگام میں ایک قرنطینہ مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔مذکورہ قرنطینہ مرکز میں ملک کی دیگر ریاستوں سے واپس آئے افراد خاص کر طلباء کے لیے مخصوص رکھا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ایسے تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، جس سے پہلگام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.