اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے وزیر باغ میں لاش برآمد ہوئی، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سہ پہر کشمیر کے کئی علاقوں میں طوفانی بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہواؤں سے زیر تعمیر عمارتوں کو نقصان پہنچا،کل شام تیز ہواو کی وجہ اننت ناگ کے وزیر باغ میں اخروٹ کا درخت گرگیا۔ جس کی وجہ سے 20 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی جس کی شناخت ارشاد احمد الائی کے طور پر ہوئی۔
نوجوان کو وزیر باغ میں اخروٹ کے درخت کے نیچے پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا ہے۔ دراصل ارشاد احمد الائی نامی یہ نوجوان کل شام سے لاپتہ تھا۔ اہل خانہ نے ان کو ڈھونڈنے کی ہر ممکنہ کوشش کی تھی، تاہم وہ اپنے بیٹے کو ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔ آج صبح جب محکمہ پھول باغبانی کے ملازم صفائی کی غرض سے وزیر باغ میں قائم چلڈرنز پارک میں پہنچے تو وہاں پر انہوں نے مزکورہ نوجوان کو درخت کے نیچے خون میں لت پت حالت میں پایا۔جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
مزید پڑھیں:Manoj Sinha On JK development منوج سنہا نے جمبو چڑیا گھر کا افتتاح کیا
پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر جی ایم سی اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں پر اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔اور سپرد خاک کردیا گیا۔ وہی پولیس نے اس حوالے سے کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔