اننت ناگ میں ایک شخص سے گیارہ ہزار کے نقلی نوٹ بر آمد کیے گئے ہیں۔ مذکورہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے مین چوک کھنہ بل میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو روکا۔ تلاشی کارروائی کے دوران مذکورہ شخص سے 200 روپے کے 55 نقلی نوٹ برآمد کیے گئے جس کی شناخت ضلع اننت ناگ کے بٹنگو علاقہ کے رہنے والے 22 سالہ نوجوان وکاس احمد ڈار ولد فاروق احمد ڈار کے طور ہر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھیل کے میدان کا فقدان
پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا ہے اور اس سلسلہ میں مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔