ETV Bharat / state

Night Football Tournament in Anantnag: اننت ناگ میں نائٹ فٹبال میچ، تماشائیوں کا ہجوم - SPORTS STADIUM ANANTNAG

ڈسٹرکٹ فُٹبال ایسوسی ایشن اننت ناگ اور جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے اشتراک سے "ٹائٹانس گولڈ کپ"، ڈے نائٹ فُٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنانمنٹ میں مختلف اضلاع سے 40 ٹیمیں شرکت کر رہے ہیں۔ 6 اگست سے 10 ستمبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں کُل 39 میچس کھیلیں جائیں گے۔ Night Football Tournament in Anantnag

night-football-tournament-takes-off-in-sports-stadium-anantnag
تاریخ میں پہلی بار اننت ناگ کے لوگ ڈے نائٹ میچ سے لطف اندوز
author img

By

Published : Aug 18, 2022, 5:07 PM IST

Updated : Aug 18, 2022, 6:50 PM IST

اننت ناگ: سکیورٹی کے اعتبار سے جنوبی کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ اننت ناگ ضلع کو بھی حساس تصور کیا جاتا ہے، نامساعد حالات کے حوالے سے اخبارات اور نیوز چینلز پر اکثر و بیشتر یہاں کا ذکر ہوتا رہتا ہے، یہ وہ شہر ہے جہاں شام ڈھلتے ہی بازار بند ہو جاتے ہیں اور لوگ اپنے گھروں کا رخ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اس کا اور ایک دلچسپ پہلو تب دیکھنے کو ملا جب ضلع کے تاریخی سپورٹس اسٹیڈیم میں جاری ڈے نائٹ فُٹبال میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے رات کے دوران کھیل کا خوب لطف اٹھایا۔

اننت ناگ میں نائٹ نائٹ فٹبال میچ، تماشائیوں کا ہجوم
دراصل ڈسٹرکٹ فُٹبال ایسوسی ایشن اننت ناگ اور جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے اشتراک سے یہاں ٹائٹانس گولڈ کپ، ڈے نائٹ فُٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وادی کے مختلف اضلاع سے 40 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، 6 اگست سے 10 ستمبر تک جاری اس ٹورنامنٹ میں کُل 39 میچس کھیلیں جائیں گے۔ TITANS GOLD FOOTBALL CUP IN ANANTNAG اس ٹورنامنٹ میں نہ صرف مقامی بلکہ بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں، تاکہ یہاں کی فُٹبال کو بین الاقوامی سطح پر نہ صرف پذیرائی حاصل ہو سکے بلکہ فروغ مل سکے۔ فُٹبال ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنانے اور تماشائیوں کو راغب کرنے کے لیے میچ کے دوران موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جس سے تماشائی مزید محظوظ ہوتے ہیں۔ شام کے بعد فُلڈ لائٹس میں میچ کا مزہ لینے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد سپورٹس اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں، اور تماشائی جوش و خروش کے ساتھ میچ کا خوب مزہ لے رہے ہیں۔ قصبہ اننت ناگ میں ایسا منظر پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے جب دوران شب فُلڈ لائٹس کے بیچ تماشائی اپنے مداحوں کے لیے پُر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے کہا کہ انہیں وادی کے آب و ہوا میں فُٹبال کھیلنے کو بہت مزہ آرہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ کئی برسوں سے ملک کی مختلف ریاستوں میں کھیل چکے ہیں، تاہم کشمیر میں کھیلنے کا جو مزہ ہے وہ کہیں پر نہیں ہے، یہاں کے لوگ کافی ملنسار اور مہمان نواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے مگر فُٹبال کھیلنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ کمزور ہے، جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

مقامی شائقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے تاریخ میں پہلی بار اننت ناگ کے تواریخی اسٹیڈیم میں اس طرح کا ماحول دیکھا، جب انہیں رات کے دوران فُلڈ لائٹس تلے فٹبال میچ سے لطف اندوز ہونے کا موقعہ ملا۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف یہاں فٹبال کو فروغ ملے گا بلکہ لوگوں کو کچھ حد تک ذہنی تناؤ سے چھٹکارا حاصل ہوگا اور یہ ایک ایسی مفید پہل یے جس سے نوجوان بری صحبت اور منشیات کی لت سے دور رہ سکتے ہیں۔

لوگوں نے اسپورٹس کونسل اور دیگر نجی اسپورٹس اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ پہل شروع کی ہے،تاہم انہوں نے سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ اسپورٹس اسٹیڈیم کی مرمت کرکے اسے ایک بہتر اور مکمل فُٹبال گراونڈ بنایا جائے۔

Last Updated : Aug 18, 2022, 6:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.