ETV Bharat / state

دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی سمیت 9 افراد پر فرد جرم عائد

author img

By

Published : Oct 9, 2021, 9:31 PM IST

جنوبی کشمیر میں این آئی اے کورٹ نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی دو قریبی ساتھیوں ناہدہ نصرین اور صوفی فہمیدہ سمیت 9 افراد پر فرد جرم عائد کردیا۔

دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور سمیت 9 افراد پر فرد جرم عائد

این آئی اے کورٹ کے اسپیشل جج جاوید عالم نے تین سال قبل اننت ناگ تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 60/2018 کے تحت دختران ملت سے منسلک آسیہ اندرابی، ناہدہ نصرین اور صوفی فہمیدہ سمیت 9 افراد کے خلاف ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے فرد جرم عائد کیا۔

آسیہ اندرابی اپنی دونوں مزکورہ ساتھیوں سمیت اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ آسیہ اندرابی و دیگر 9 افراد کے خلاف ملک کے خلاف سازش کرنے، پتھراؤ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے، لوگوں بالخصوص نوجوانوں و کالج کی طالبات کو بھڑکانے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ این آئی اے اسپیشل کورٹ نے تقریبا تین سال کے بعد اس معاملے میں ملزمین کے خلاف فرد جرم عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر جمہوریہ نے آٹھ ہائی کورٹس میں نئے چیف جسٹس مقرر کیے

چارج شیٹ کے مطابق دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں سمیت دیگر 6 افراد پر اننت ناگ میں کالج اور کوچنگ مراکز میں زیرتعلیم طالبات کو مشتعل کرنے اور انہیں شرپسندی پر اکسانے کا الزام ہے جبکہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں پر جلوس میں شامل ہوکر امن و قانون کو بگاڑنے کی پاداش میں بھی فرد جرم عائد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.