غیر سرکاری تنظیم ’’موسادا فاؤنڈیشن‘‘ کی جانب سے دھونی چک، اننت ناگ میں ایک امدادی پروگرام کا اہتمام NGO Distributed Blankets in Anantnag کیا گیا۔
پروگرام کے دوران علاقے کے کئی مستحق افراد میں امدادی اشیاء خصوصا کمبل اور گرم ملبوسات تقسیم کیے گئے۔
مقامی لوگوں نے اس غیر سرکاری تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کی امداد اور فلاح و بہبود کے لئے پوری قوم کو سامنے آنا چاہئے تاکہ سردیوں کے ان ایام میں کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے والے افراد کو بھی کچھ حد تک راحت میسر ہو سکے۔
غیر سرکاری تنظیم ’’موسادا فاؤنڈیشن‘‘ کے چیئرمین نے کہا کہ انکی تنظیم جنوبی کشمیر سمیت خطہ چناب میں بھی سرگرم ہے اور غریب و مستحق افراد کو امداد پہنچانے میں پیش پیش ہے۔
- مزید پڑھیں: اننت ناگ: ضرورت مندوں میں راشن کٹس کی تقسیم
دھونی چک، اننت ناگ میں منعقد کیے گئے امدادی پروگرام کے دوران این جی او سے وابستہ افراد سمیت مقامی سیاسی کارکنان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر موجودہ دور میں غریبوں اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود میں غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں کے رول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔