ETV Bharat / state

Hanaya Nisar Sqay player ’کبھی سوچا نہیں تھا کہ صدرجمہوریہ سے ایوارڈ ملے گا‘، حانیہ نثار - Young Martial Arts Player Hanaya Nisar

جموں و کشمیر کی حنایہ نثار کو کھیلوں کے زمرے میں پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 2023 نوازا گیا ہے۔ ضلع اننت ناگ کوکرناگ ناگم علاقہ سے تعلق رکھنے والی حنایہ نثار کی عمر صرف 4 برس تھی جب انہوں نے مارشل آرٹ میں شمولیت کی تھی اور آج وہ اس مقام پر پہنچ گئی کہ وہ بحیثیت ایک کوچ، آج نوعمر کھلاڑیوں کو مارشل آرٹ کی تربیت دے رہی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 18, 2023, 8:30 PM IST

"کبھی سوچا نہیں تھا کہ صدر ہند سے ایوارڈ ملے گا"، حانیہ نثار

کوکرناگ: وادئے کشمیر کے نوجوانوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں، کشمیر کے نوجوانوں نے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی جوہری کا لوہا منوانے ہیں،۔جموں کشمیر کے نوجوان لڑکے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب یہاں کی ہنر مند لڑکیاں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، انہی ہنر مند لڑکیوں میں گزشتہ ماہ ایک اور نام جڑ گیا ہے، اسکے مارشل آرٹ میں بہترین کارکردگی کے عوض جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ سے تعلق رکھنے والی حنایہ نثار کو صدر ہند دروپتی مُرمو کی جانب سے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ سے نوزاہ گیا ہے۔ حنایہ نثار نے تاحال کئی بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی کارکردی کا لوہا منوایا ہے۔

حنایہ نثار نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 4 سال کی عمر سے ہی اسکے مارشل آرٹ کی ٹریننگ شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت میں نے نہیں سوچا تھا کہ یو ٹی کے ساتھ ساتھ وہ بین الاقوامی سطح پر کبھی اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ ملک کی صدر انہیں ایوارڈ سے سرفراز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کافی خوش ہیں، ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انہیں مزید حوصلہ ملا ہے۔

حنایہ نثار جنوبی کشمیر کی واحد ایسی کم عمر عالمی اسکے مارشل آرٹ کھلاڑی ہیں جنہوں نے صرف 14 برس کی عمر میں سنہ 2018 میں کوریا میں کھیلے گئے تیسرے اسکے ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ ان کی اس کارکردگی سے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کافی متاثر ہوئے تھے۔ جس کے بعد وزیر اعظم نے ’’من کی بات‘‘ پروگرام میں بھی ان کا ذکر کرکے ان کی ستائش کی تھی۔

مزید پڑھیں: Sqay Martial Art Champion Hanaya Nisar اپنی دفاع کیلئے لڑکیوں کے لیے مارشل آرٹ ضروری، حنایہ نثار

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ناگم علاقہ سے تعلق رکھنے والی حنایہ کی عمر صرف 4 برس کی تھی جب انہوں نے مارشل آرٹ کی ٹریننگ شروع کی۔ جبکہ حال میں حنایہ اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ وہ بحیثیت ایک کوچ لڑکے اور لڑکیوں کو اسکے مارشل آرٹ کی تربیت دے رہی ہیں۔ انہوں نے ابھی تک قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ایک درجن سے زائد گولڈ میڈل اپنے نام کیے ہیں، جس کی بدولت انہیں ملکی اور عالمی سطح پر شہرت حاصل ہوئی۔ انہوں نے تمام والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حوصلہ افضائی کریں، تاکہ وہ مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوا سکیں۔انہوں نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سے کہا ہے کہ وہ حوصلہ شکنی کے شکار نہ ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Young Martial Arts Player زمرودہ بانو نے مارشل آرٹ میں نام کمایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.