اننت ناگ: جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس کشمیر میں عسکریت پسندی کا خاتمہ کرنے کے ہر مکمن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے پلوامہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں کے ذریعہ ایک مزدور کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پولیس کل کے واقعے (سرینگر میں، جہاں ایک پولیس انسپکٹر پر فائرنگ کتکے زخمی کای گیا) اور آج کی ہلاکت میں ملوث افراد کی شناخت کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی انجام دیں گے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار ضلع اننت ناگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کو کشمیر میں امن پسند نہیں آتا ہے، اس لئے وہ کشمیر میں خون خرابہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں فورسز ہمسایہ ملک کی کس بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ گذشتہ روز سرینگر میں ایک نہتے پولیس انسپکٹر پر عسکریت پسندوں نے گولیاں چلائی، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے رات بھر اس معاملے میں تحقیقات کی اور اس معاملے میں کچھ لیڈس بھی مل گئے۔ پولیس افسر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث عسکریت ہپسندوں کا جلد از جلد پتا لگایا جائے گا اور ان کا صفایا کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: |
دلباغ سنگھ نے کہا کہ آج جس طرح سے پلوامہ میں ایک غیر ریاستی مزدور کو عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کیا یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پڑوسی ملک کو کشمیر میں ترقی اور امن پسند نہیں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سکیورٹی ایجنسیاں ان عسکریت پسندوں کا پتا لگانے میں جلد کامیاب ہوں گے اور ان کا جلد صفایا کیا جائے گا،تاکہ یہاں کے پرامن ماحول کراب نہ ہوجائے۔