خبر رساں ایجنسی اے این آئی اے مطابق اننت ناگ پہنچے اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ اس سے قبل اجیت ڈوال نے ضلع شوپیاں کا دورہ کر کے سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی تھی۔ رواں ماہ کی 7 تاریخ کو ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں اجیت ڈوال کو مقامی لوگوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
بتا دیں کہ 5 اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے خصوصی حیثیت فراہم کرنے والے دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کر کے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔ حکام نے ریاست کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے قبل ریاست کے اکثر ہند نواز رہنماؤں کو حراست میں لیا اور انٹرنیٹ اور تمام مواصلاتی رابطے کو بند کر غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کیا گیا۔