ETV Bharat / state

جموں سرینگر قومی شاہراہ بند ہونے سے ڈرائیور پریشان - زندگی کافی محال

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند ہونے سے درماندہ ڈرائیوروں کو اس دوران شدید سردی کے ساتھ ساتھ مختلف مسائل کا سامنا ہے۔

drivers in trouble
ڈرائور پریشان
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 5:05 PM IST

کیلا موڑ رامبن میں رابطہ پل کے ٹوٹنے سے جموں-سرینگر قومی شاہراہ مسلسل بند ہے، جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں درمانده ہیں۔

ڈرایئور پریشان

قاضی گنڈ، جواہر ٹنل اور کھنہ بل کے بیچ میں بھی گزشتہ کئی روز سے مال بردار گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد درماندہ ہے۔ درمانده مسافروں کو اس دوران شدید سردی کے ساتھ ساتھ مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ ان مسافروں کا کہنا ہے کہ منفی درجہ حرارت میں اس حالت میں جینا محال ہے۔

ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ان کی امداد کے لئے کوئی خاص اقدام نہیں کیا جا رہا ہے۔ درمانده مسافروں نے انتظامیہ سے قومی شاہراہ کو جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں سری نگر قومی شاہراہ پھنسے ٹرک ڈرائیوروں کی پریشانی

ادھر، ضلع انتظامیہ اننت ناگ و دیگر غیر سرکاری تنظیمیں گزشتہ کئی دنوں سے درماندہ مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.