ETV Bharat / state

NC Workers Convention in Anantang: اچھہ بل میں نیشنل کانفرنس ورکرز کنونشن کا انعقاد - تھجیوارہ، اچھہ بل نیشنل کانفرنس ورکرز کنونشن

این سی لیڈران نے پارٹی کنونشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ National Conference Workers Convention نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کی واحد ایسی جماعت ہے جس کے پاس جموں و کشمیر کی خوشحالی، امن اور ترقی کا روڈ میپ ہے۔

اچھہ بل میں نیشنل کانفرنس ورکرز کنونشن کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 6:42 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے تھجیوارہ، اچھہ بل میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے یک روزہ ورکرز کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ National Conference Workers Convention Achabal Anantang ورکرز کنونشن میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈران سمیت درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔ کنونشن کے دوران سابق وزیر پیر محمد حسین، ڈی ڈی سی ممبر اچھہ بل ثمینہ حسین، ایڈوکیٹ ہاشم حسین سمیت متعدد رہنماؤں نے کارکنان سے خطاب کیا۔

اچھہ بل میں نیشنل کانفرنس ورکرز کنونشن کا انعقاد

این سی لیڈران نے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کی واحد ایسی جماعت ہے جس کے پاس جموں و کشمیر کی خوشحالی، امن اور ترقی کا روڈ میپ ہے۔‘ لیڈران نے کارکنان سے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے اور آئندہ اسمبلی الیکشن کے لیے تیار رہنے پر زور دیا۔ لیڈران نے دعویٰ کیا کہ ’’اس وقت جموں و کشمیر میں بی جے پی کے مد مقابل اگر کئی جماعت ہے تو وہ صرف این سی ہے۔‘‘

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے پہلگام، محمد الطاف کلو نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے کوشاں رہی اور آئندہ بھی جموں و کشمیر کے لوگوں کی بلا لحاظ مسلک و مشرب خدمت کے لیے کوشاں ہے۔ NC on JK Assembly Electionانہوں نے کہا کہ ریاست میں جب بھی انتخابات کا بگل بجے گا این سی اُس کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.