ETV Bharat / state

Nalah Arpath In Anantnag نالہ آرپتھ کوڑے دان میں تبدیل

نالہ آرپتھ ایک ایسا دریا ہے جس کے کناروں پر قصبہ اننت ناگ کی بیشتر آبادی آباد ہے۔ یہ نالہ نہ صرف ضلع کی ہزاروں کنال اراضی کو سیراب کرتی ہے بلکہ یہ قصبہ کو سیلابی صورتحال سے بچانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔Nalah Arpath in Anantnag

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 5, 2022, 5:08 PM IST

Updated : Nov 5, 2022, 5:52 PM IST

اننت ناگ: اگرچہ حکومت کی جانب سے دریاؤں ندی نالوں قدرتی چشموں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں تاہم زمینی سطح پر وہ دعوے سراپ ثابت ہو رہے ہیں۔ اس کی تازہ مثال ضلع اننت ناگ کے وسط سے بہہ رہے دریائے آرپتھ کو دیکھ کر مل رہی ہے۔Protection Of Rivers Springs And Streams

نالہ آرپتھ کوڑے دان میں تبدیل
نالہ آرپتھ ایک ایسا دریا ہے جس کے کناروں پر قصبہ اننت ناگ کی بیشتر آبادی آباد ہے، یہ نالہ نہ صرف ضلع کی ہزاروں کنال اراضی کو سیراب کرتی ہے بلکہ یہ قصبہ کو سیلابی صورتحال سے بچانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے متصل تازہ سبزیوں کی کاشت کرنے والے سینکڑوں افراد کا روزگار بھی جڑا ہوا ہے وہیں یہ نالہ ماہیگیروں کی روزی کا ایک وسیلہ بھی ہے۔تاہم حکومت کی عدم توجہی، بڑھتی آبادی اور کمرشل اداروں کی بھرمار سے نالہ آرپتھ گندگی اور غلاظت کی آماجگاہ بن چکا ہے۔Nalah Arpath Turns into Garbage yardجہاں متصل آبادی نالہ آرپتھ کو کوڑا دان کی طرح استعمال کر رہی ہے وہیں قریبی کمرشل ادارے، دکاندار، میوہ فروش سڑھے ہوئے میوے،کوڑا کچرا آرپتھ کے اندر ڈال دیتے ہیں۔بیشتر مقامات پر گندہ مواد اور فضلات کا رخ بھی مذکورہ دریا کی طرف کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے دریا کا پانی زہر آلود بن گیا ہے، نتیجتاً اس میں پلنے والی مچھلیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔وہیں گندگی کے ڈھیر جمع ہونے سے دریا کے کنارے آوارہ کتے گھومتے رہتے ہیں جس سے راہگیر خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: River Lidder a Dumping Site: دریائے لدر تباہی کے دہانے پر

بڑھتی آلودگی کے سبب نالہ آرپتھ نہ صرف تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے بلکہ ایک زمانہ میں قصبہ کی شان سمجھنے والے اس دریا کی بگڑتی حالت سے شہر کی خوبصورتی بھی اثر انداز ہوئی ہے۔اگرچہ حکومت کی جانب سے آبی وسائل کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے ایک سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی قائم کیا گیا ہے تاہم شہر کا بیشتر حصہ مذکورہ پلانٹ سے مستثنیٰ ہے۔

ذی شعور افراد نے نالہ آرپتھ کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح آرپتھ کے تحفظ کے تعیں غیر ذمہ دارانہ رویہ رکھا گیا تو وہ دن دور نہیں جب اس کا وجود ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دریائے آرپتھ کی شان کو بحال کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

Last Updated : Nov 5, 2022, 5:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.