بجبہاڑہ: ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں میں بھی ’’میرا قصبہ میری شان‘‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران لوگوں کو مختلف سرکاری اسکیموں سے آگاہ کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف محکمہ جات کی جانب سے اسٹالز قائم کیے گئے تھے اور مختلف محکمہ جات سے وابستہ افسران نے عوام کے مسائل سن کر انہیں فل فور حل کرنے کی کوشش کی۔My Town My Pride Programme In Bejbehara
بجبہاڑہ میں منعقد پروگرام میں سی اے پی ڈی کے ڈائریکٹر عبدالسلام مہمان خصوصی کے طور پر حاضر رہے، جبکہ اس موقعہ پر اربن لوکل بارڈذ کے ڈائریکٹر، ایس ڈی ایم بجبہاڑہ، تحصلدار بجبہاڑہ ، مختلف کونسلرز کے ساتھ ساتھ دیگر محکمہ جات کے افسران بھی ماجود رہے۔ اس دوران مختلف محکمہ جات کی جانب سے عوامی جانکاری کے لیے اسٹالز لگائے گئے تھے۔
اس موقعہ پر نوڈل افیسر ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ‘‘ اسد اللہ نے کہا کہ یہ پروگرام زمینی سطح پر ہو رہا ہے، جس کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے ویزٹنگ آفیسر تعینات کیے ہیں، تاکہ انتظامیہ لوگوں کے دروازے پر جاکر ان کے مسلے سنے، اور انہیں درپیش مسائل کا کسی حد تک ازالہ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: My Town My Pride Campaign ترال میں میرا قصبہ میری شان پروگرام اختتام پذیر