ETV Bharat / state

Community Centre Bijbehara کمیونٹی ہال سے عوام اور انتظامیہ دونوں کا فائدہ

وادی کشمیر میں شادی بیاہ کی تقاریب عام طور پر دھوم ھام سے منائی جاتی ہیں۔ بڑھتی آبادی اور جگہ کی قلت کے سبب جگہ جگہ کمیونٹی ہال تعمیر کیے جا رہے ہیں جہاں شادی بیاہ کے علاوہ سیاسی و سرکاری تقاریب کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔Bijbehara Community Centre

کمیونٹی ہال سے عوام اور سرکار دونوں کا فائدہ

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 3:56 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ نے سنہ 2017 میں کمیونٹی ہال، جسے عرف عام میں میریج ہال کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے، تعمیر کیا جس سے لوگوں کو کافی راحت پہنچی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ کی تقاریب کے دوران جگہ کی قلت کے سبب مقامی باشندے شامیانہ، ٹینٹ میں تقاریب کے انعقاد کے لیے مجبور ہو جاتے تھے، جہاں موسمی خرابی کے پیش نظر میزبان کے ساتھ ساتھ مہمانوں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کمیونٹی ہال سے عوام اور سرکار دونوں کا فائدہ

میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ 'آئے روز آبادی کا تناسب بڑھ رہا ہے، اراضی سکڑتی جا رہی ہے، جگہ کی قلت کے سبب لوگوں کی نجی اور اجتماعی معاملات میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں، جس کی وجہ سے کمیونٹی ہال کی تعمیر کافی سود مند اور کار گر ثابت ہو رہی ہے۔ Municipal Committee Bijbehara on Community Centresکمیونٹی سنٹر سے نہ صرف عوام کو راحت پہنچتی ہے بلکہ سرکاری خزانے میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’کشمیر کے ہر علاقے میں میریج ہال تعمیر کرنا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔ مہمان اور میزبان دونوں کے لئے میرج ہال سود مند ہیں۔‘‘ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کمیونٹی ہال بجبہاڑہ کے مختلف علاقوں میں تعمیر کیے جانے چاہئے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران ان ہالز سے خاصی آمدن حاصل نہ ہو سکی تاہم لاک ڈائون میں نرمی کے بعد سرکاری خزانے میں لاکھوں روپے جمع کیے جا چکے ہیں۔Municipal Committee Bijbehara to construct more Community Centres in Bijbehara

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ کی جانب سے علاقے میں مزید سنٹر تعمیر کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.