ETV Bharat / state

Multi Level Car Parking in Anantnag: اننت ناگ میں ملٹی لیول کار پارکنگ کا افتتاح

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 12:12 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے مذکورہ پارکنگ کمپلیکس Multi Level Car Parking Complex in Anantnag کا افتتاح کیا۔ اننت ناگ میں قائم کی گئی 4 منزلہ ملٹی لیول پارکنگ اپنی نوعیت کی پہلی ایسی کار پارکنگ ہے جس میں تقریباً 270 کے قریب گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہے۔

اننت ناگ میں ملٹی لیول کار پارکنگ کا افتتاح

ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی میں 17 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ملٹی لیول کار پارکنگ کمپلیکسMulti Level inaugurated car parking complex in Anantnag کو پیر کے روز عوام کے لئے کھول دی گئی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے مذکورہ پارکنگ کمپلیکس کا افتتاح DC Anantnag Piyush Singla inaugurat car parking complex کیا۔ ان کے ہمراہ میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ، ایس ایس پی اننت ناگ آشیش مشرا، سی ای او میونسپل کونسل اننت ناگ جہانگیر احمد کھانڈے، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی، قاضی جاوید و دیگر افسران موجود تھے۔

قصبہ اننت ناگ میں قائم کی گئی 4 منزلہ ملٹی لیول پارکنگ اپنی نوعیت کی پہلی ایسی کار پارکنگ ہے جس میں تقریبا 270 کے قریب گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Anantnag Parking Complex: پانچ سال کے بعد بھی اننت ناگ پارکنگ کمپلیکس کی تعمیر نامکمل

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ اننت ناگ میں جی ایم سی کی موجودگی سے جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع سمیت وادی چناب کے لوگوں کا کافی ہجوم رہتا ہے۔ وہیں قصبہ میں معقول کار پارکنگ کی عدم دستیابی سے روزانہ ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔ ملٹی لیول کار پارکنگ کمپلیکس کے شروع ہونے سے نہ صرف تاجر، دکاندار، اور علاج و معالجہ کے لئے آنے والے بیماروں تیمارداروں سمیت عام لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔

ڈی سی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلط پارکنگ (غیر قانونی پارکنگ) سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے پر ان افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.