مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے دس خاص طور پر خصوصی افراد میں موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلیں تقسیم کیں۔
اس موقع پر محکمۂ سماجی بہبود اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر ڈاکٹر پیرزادہ فرحت سمیت محکمہ کے دیگر افسران موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ انتظامیہ معاشرے کے کمزور طبقات کی بہتری کے لیے پُرعزم ہے اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وادی کشمیر سیاحوں کے لیے محفوظ ترین مقام
انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دی کہ ان اسکیمز کو زمینی سطح پر یقینی بنایا جائے تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات بااختیار ہوسکیں۔
وہیں پروگرام میں موجود سبھی اسپیشل افراد نے حکام کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ کے اس قدم کی سراہنا کی۔