ETV Bharat / state

قاضی گنڈ: ماں بیٹا سڑک حادثہ میں ہلاک - قاضی گنڈ کی اہم خبریں

قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ میں ماں بیٹا دونوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ٹرک نے راہ چلتے ماں بیٹے کو ٹکر مارا جس کے بعد انہیں علاج و معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

قاضی گنڈ: ماں بیٹا سڑک حادثہ میں جاں بحق

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 6:09 PM IST

بدرمنہ قاضی گنڈ میں ٹرک زیر نمبر JK03C 3954 نے راہ چلتے ماں بیٹے کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں جاثر احمد موچی اور اس کی ماں رابعہ جان زوجہ شوکت احمد موچی ساکنان بدرمنہ شدید زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں علاج و معالجے کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے ڈرائیور اشفاق احمد بٹ ولد محمد ایوب بٹ ساکنہ بدرمنہ کو گرفتار کر کے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے۔ جوں ہی لاش ان کے آبائی گھر لائی گئی تو یہاں کہرام مچ گیا۔ دونوں ماں بیٹے کو سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.