ETV Bharat / state

اننت ناگ: زندہ مارٹر شیل کو ناکارہ بنایا گیا - اس علاقے میں بہت بڑا حادثہ ہو سکتا تھا

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہلڑ علاقے میں نالہ برنگی سے زندہ مارٹر شیل برآمد کر اسے ڈی فیوز کیا گیا۔

زندہ مارٹر شیل فیوز کیا گیا
زندہ مارٹر شیل فیوز کیا گیا
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 3:45 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہلڑ علاقے میں جمعہ کی صبح نالہ برنگی میں کام کر رہے مزدوروں نے باجری اکھاڑنے کے دوران ایک زندہ مارٹر شیل برآمد کیا، جس کے بعد انہوں نے پاس میں ہی قائم 164 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ کو مطلع کیا۔ اس کے فوراً بعد اس علاقے کو لوگوں اور گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلا کر ناکارہ بنا دیا گیا۔

زندہ مارٹر شیل فیوز کیا گیا

نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر سی آر پی ایف 164 بٹالین برج لال نے کہا کہ 'ہم نے اس کو ناکارہ بنا کر ایک بہت بڑے حادثے کو ٹال دیا، اگر وقت پر اس کو ناکارہ نہ بنایا جاتا تو اس علاقے میں بہت بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.