ETV Bharat / state

کووڈ ٹیسٹنگ کی رفتار بڑھانے کے لئے لیب عملہ مزید متحرک

جی ایم سی اننت ناگ، آر ٹی پی سی آر لیب کا عملہ مزید متحرک روزانہ دو ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

کووڈ ٹیسٹنگ کی رفتار بڑھانے کے لئے لیب عملہ مزید متحرک
کووڈ ٹیسٹنگ کی رفتار بڑھانے کے لئے لیب عملہ مزید متحرک
author img

By

Published : May 13, 2021, 12:09 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عالمی مہلک وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اننت ناگ صحت انتظامیہ مزید متحرک ہوگیا ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صحت انتظامیہ کی جانب سے ٹیسٹ کرنے کے سلسلہ میں تیزی لائی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ (جی ایم سی) کی، آر ٹی پی سی آر لیب میں روزانہ دو ہزار سے زیادہ کووڈ19 ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے تین اضلاع، کولگام، اننت ناگ ،شوپیاں سے روزانہ دو ہزار سے زائد افراد کی جانچ کے نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں۔

انہیں جی ایم سی، آر ٹی پی سی آر لیب میں ٹیسٹ کے لئے روانہ کیا جارہا ہے۔

زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرانے کے لئے لیب کو جدید سہولیات سے لیس کیا گیا ہے۔ لیب میں موجود ڈاکٹر اور لیب ٹیکنیشنز ٹیسٹنگ کی رفتار کو بڑھانے کے لئے تن دہی سے کام کر رہے ہیں اور ڈیوٹی شیڈول کے علاوہ فاضل اوقات میں بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.