لیفٹننٹ جنرل 15 کارپس (چنار کور) بی ایس راجو نے کہا کہ وادی بلخصوص جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے کسی بھی حصہ میں فوج عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے پوری طرح چاک و چوبند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عسکری سرگرمیوں میں کمی: لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو
انہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے عسکریت مخالف کاروائیاں شدت پسندی کے خاتمہ تک جاری رہیں گی۔ اور فوج کا یہی مقصد ہے کہ ریاست کے ہر حصے میں امن قائم ہو۔
بی ایس راجو نے کہا کہ عسکریت پسندی کا گراف مزید کم کرنے کے لئے فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے مشترکہ طور اس طرح کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔