ETV Bharat / state

کشمیری پنڈتوں کی اراضی کوڑے دان میں تبدیل - etv bharat

لوگوں کا کہنا ہے کہ کوڑا جمع ہونے کے تعلق سے اگرچہ کئی بار متعلقہ حکام کو بتایا گيا لیکن انہوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔

کشمیری پنڈتوں کی اراضی کوڑے دان میں تبدیل

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 11:01 AM IST

نوے کی دہائی میں وادی میں نامساعد حالات کی وجہ سے ہزاروں پنڈتوں نے وادی سے ہجرت کی جو ملک کی مختلف ریاستوں میں اب رہتے ہیں لیکن تب سے لے کر آج تک بہت سارے کشمیری پنڈتوں کی اراضی ویران پڑی ہے۔ ایسے میں ناگ بل کھرم میں کشمیری پنڈتوں کی زمین گندگی اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہے۔

کشمیری پنڈتوں کی اراضی کوڑے دان میں تبدیل

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فینسنگ نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے علاقہ جات کے لوگ اس زمین میں کوڑا کرکٹ اور گوبر ڈال دیتے ہیں جس سے اس زمین کے قریبی رہائشیوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں کووڈ 19 وبا نے پوری دنیا کو اثر انداز کیا ہے اور صفائی ستھرائی و دیگر احتیاطی تدابیر کو سنجیدگی کے ساتھ اپنایا جاتا ہے۔ وہیں اگر ان کے علاقہ کی بات کریں تو یہاں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں پر کافی بدبو پھیل گئی ہے جو بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ کوڑا جمع ہونے کے تعلق سے اگرچہ کئی بار متعلقہ حکام کو بتایا گيا لیکن انہوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس زمین کی فینسنگ (دیور بندی) عمل میں لائی جائے، تاکہ کوئی بھی اس جگہ کو کوڑا کرکٹ کے استعمال میں نہ لائے۔

اس سلسلے میں جب نمائندے نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر عرشی رسول سے بات کی، تو انہوں نے اس بات کا فوراً نوٹس لیتے ہوئے محکمہ کے ملازمین کو مذکورہ جگہ پر صفائی کا کام انجام دینے کے لئے حکمنامہ صادر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.