اننت ناگ: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قصبہ بجبہاڑہ کے داراشکوہ باغ میں اپنے والد مرحوم مفتی محمد سعید کے مقبرہ پر حاضری دی۔ محبوبہ مفتی کے ہمراہ ان ہمیشرہ روبیعہ سعید بھی تھیں جہاں انہوں نے اپنے مرحوم والد اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی مغرفت کے لیے دعا کی۔ ان کے ہمراہ پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔
محبوبہ مفتی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرنے سے منع کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں ذاتی مقصد سے آئی ہیں اور وہ میڈیا کے سامنے آنا مناسب نہیں سمجھتی۔ اپنے والد کی قبر پر حاضری دینے کے بعد محبوبہ مفتی جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے آکھرن علاقہ چلی گئیں جہاں انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما سرتاج مدنی سے ملاقات کی۔
- مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti Hits BJP بی جے پی ایک دن بھارت کا آئین اور قومی پرچم ختم کر دے گی، محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی کی آمد کے سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے بجبہاڑہ خاص کر مزار کے اطراف سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے تھے۔