ETV Bharat / state

Mahbooba Mufti Visit: محبوبہ مفتی کا دورہ بجبہاڑہ - پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی

محبوبہ مفتی نے سابق وزیر اعلیٰ و اپنے والد مرحوم مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضری دیکر ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے کئی لیڈران بھی موجود تھے۔

محبوبہ مفتی کا دورہ بجبہاڑہ
محبوبہ مفتی کا دورہ بجبہاڑہ
author img

By

Published : Jul 27, 2021, 4:14 PM IST

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج اپنے آبائی علاقہ بجبہاڑہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ و ان کے والد مرحوم مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضری دے کر ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے کئی لیڈران بھی موجود تھے۔

محبوبہ مفتی کا دورہ بجبہاڑہ
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم پارٹی سربراہ نے نمائندوں سے بات نہیں کی۔ واضح رہے کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا 22واں یوم تاسیس کل یعنی 28 جولائی کو منایا جارہا ہے۔ پی ڈی پی کا قیام 28 جولائی 1999 کو عمل میں آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمان پرہ پر فرد جرم عائد

سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید نے پارٹی قائم کی تھی اور ریاست جموں و کشمیر میں ایک نئی علاقائی پارٹی وجود میں آئی تھی۔ یہ پارٹی دو بار حکومت کا حصہ بھی رہی جب کہ مفتی محمد سعید اسی پارٹی سے جموں وکشمیر میں دو بار وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.