بجبہاڑہ : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے آج ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں ورکرز میٹنگ منعقد ہوئی، اس میٹنگ کی صدارت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کی، ان کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر عبدل الرحمان ویری بھی موجود تھے۔ PDP Workers Meeting In Bijbehara
اس موقع پر محبوبہ مفتی نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جس طرح سے تیس ہزار نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، کس کو اور کہاں روزگار دیا گیا۔ یہاں تو نوجوان سڑکوں پر ہیں اور بے روزگاری میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس لیے وزیر اعظم کا یہ بیان نوجوانوں کے زخموں پر نمک ڈالنے کے برابر ہے۔ Mehbooba Mufti Visits Bijbehara
انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے ٹارگیٹ کلینگ ہو رہی ہے اس وقت بھی کشمیری پنڈت یہاں سے بھاگنے پر مجبور ہیں وہیں کشمیری پنڈت جموں میں احتجاج بھی کر رہے ہیں، جبکہ دلی کے ساتھ ساتھ اس وقت جموں و کشمیر میں بھی بی جے بی کی سرکار ہے، تو پھر کیوں یہاں سے کشمیری پنڈت بھاگنے پر کیوں مجبور ہورہے ہیں۔