اننت ناگ: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے آرگنائزیشنل جنرل سکریٹری ڈاکٹر محبوب بیگ کا کہنا ہے کہ 'حریت کانفرنس نے اُس وقت ایک بڑا موقع کھو دیا جب آل پارٹی وفد میں شامل مرکزی لیڈروں کے ساتھ حریت لیڈران نے بات چیت کرنے سے انکار کیا۔ محبوب بیگ کے مطابق محبوبہ مفتی کی کوشش سے مرکزی سرکار نے کشمیری عوام کی بات سننے کے لئے ایک اعلی سطحی وفد کو کشمیر بھیجا تھا لیکن اس وقت حریت کانفرنس لیڈران نے ان سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھا اور ان سے بات چیت اور ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔Mehboob Beg on Hurriyat Talks with All Party Delegation
اننت ناگ زون کے پارٹی ذمہ داران کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کے بعد ڈاکٹر بیگ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پی ڈی پی 5 اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن بحال کرنے کےلیے جدو جہد جاری رکھے گی اور اس کے لیے فی الوقت پی اے جی ڈی واحد ایک امید ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار کو چاہیے کہ وہ کشمیر میں جلد از جلد 5 اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن بحال کرے اور کشمیری عوام کے زخموں پر مرحم رکھے۔ PDP Leader on 5 August 2019
محبوب بیگ نے مزید کہا کہ ’’فی الوقت کشمیری عوام کو پی اے جی ڈی کے ساتھ کافی امیدیں وابستہ ہیں اور پی اے جی ڈی عوامی خواہشات کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔‘‘ PDP Leader on PAGD