ETV Bharat / state

جمعیت اہلحدیث کے نائب صدر مولانا مشتاق احمد ویری رہا - جموں کے کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا

مولانا مشتاق احمد ویری کو سرجان برکاتی کی رہائی کے چند روز بعد آج رہا کیا گیا ہے۔

Maulana Ashfaque veeri
مولانا مشتاق احمد ویری
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 4:35 PM IST

ممتاز مذہبی رہنما عالم دین اور جمعیت اہلحدیث کے نائب صدر مولانا مشتاق احمد ویری کو ہفتے کے روز جیل سے رہا کیا گیا۔

مشتاق احمد ویری کو 24 فروری 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں جموں کے کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ مشتاق احمد ویری کو عالم دین سرجان برکاتی کی رہائی کے چند روز بعد آج رہا کیا گیا۔

مشتاق احمد ویری ہفتے کے روز جیل سے چھوٹ کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ جہاں پر رشتہ داروں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی: خلافت ہاؤس سے عید میلاد النبی کا جلوس برامد

واضح رہے کہ پولیس نے جماعت اسلامی جموں کشمیر کے لیڈروں اور دیگر مذہبی جماعتوں کے لیڈروں پر کریک ڈاون کے دوران جمیعت اہلحدیث جموں کمشیر کے نائب صدر مولوی مشتاق ویری کو 23 فروری کی شام کو دفاع جمیعت اہلحدیث جموں کشمیر لیڈر مولانا مقبول عرفانی سمیت بجبہاڑہ میں واقع اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جموں کی کوٹ بلوال جیل منتقل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.