ETV Bharat / state

Man Jumps in Front of Moving Train اننت ناگ میں ایک شخص نے چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی - جموں وکشمییر پولیس

اننت ناگ کے سڈورو ریلوے اسٹیشن کے قریب پیر کی دوپہر ایک شخص نے چلتی ریل گاڑی کے آگے کود کر مبینہ طور خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران مذکورہ شخص کی ٹانگیں کٹ گئیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 4:10 PM IST

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے سڈورو ریلوے اسٹیشن کے قریب پیر کی دوپہر ایک شخص نے چلتی ریل گاڑی کے آگے کود کر مبینہ طور خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ مذکورہ شخص کو شدید زخمی حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سڈورو ریلوے اسٹیشن میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریل گاڑی بانہال سے بارہمولہ کی جانب جا رہی تھی، جس دوران مذکورہ شخص نے تیز رفتار ٹرین کے آگے مبینہ طور چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔ اس دوران اس کی ٹانگیں چلتی ریل کی زد میں آگئیں اور اس کے دونوں پاؤں تن سے جُدا ہو گئے۔

واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد ریلوے پولیس اور متعلقہ محکمہ کا عملہ جائے واردات پر پہنچ گیا اور مذکورہ شخص کو شدید زخمی حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ مذکوہ شخص کی شناخت ضلع اننت ناگ کے گوپالپورہ مٹن کے رہنے والے محمد اشرف ایتو کے طور پر ہوئی ہے، جس کی عمر 55 سال سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Train Skidded in Budgam بڈگام میں ٹرین پٹری سے اتر گئی
عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ شخص نے ٹرین کے آگے کود کر جان دینے کی کوشش کی، تاہم پولیس اس بات کا پتہ لگا رہی ہے کہ مذکورہ شخص نے خودکشی کی کوشش کی ہے یا وہ حادثاتی طور ٹرین کی زد میں آگیا، وہیں اس کی دماغی حالت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.