ویری ناگ ( اننت ناگ):جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقہ میں جنگلی جانوروں نے کئی دنوں سے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ ریچھ نے جمعرات کے روز ویری ناگ علاقے میں ایک مقامی شہری پر حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق مطابق ویری ناگ میں جمعرات کے روز اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ایک ریچھ نے مقامی شہری پر حملہ کرکے اس کو لہولہان کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ چیخ وپکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس موجود لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمی شہری جس کی شناخت غلام رسول راتھر کے بطور ہوئی ہے کو ہسپتال منتقل کیا جہاں سے اس کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا۔
وہیں ویری ناگ کے پولیس چوکی افسر فیصل احمد خاں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی شخص غلام رسول راتھر ولد حبیب اللہ راتھر جن کی عمر پچاس سال ہیں کو ریچھ نے بری طرح زخمی کردیا۔ اسے فوراً مقامی لوگوں نے پی ایچ سی ویری ناگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے مزید علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: Bear Attacks in Tral News ترال میں ریچھوں کے حملوں میں اضافہ سے عوام پریشان
واجھ رہے کہ اس سے پہلے بھی اس علاقہ میں جنگلی جانوروں نے کئی بار مقامی آبادی کی طرف رُخ کیا جس کے بعد گاؤں میں خوف کا ماحول پیدا ہوا تھا۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف سے جنگلی جانوروں کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔