جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے لارنو علاقے میں ایک 45 سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی شدہ شخص کی حالت نازک ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت ریاض احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
ریاض احمد اخروٹ کے درخت پر چڑھ کر اخروٹ اتارنے کا کام کر رہا تھا۔ جس دوران مذکورہ شخص کا پیر پھسل گیا اور نیچے گر گیا۔
زخمی کو علاج کی غرض سے لارنو کے ہسپتال منتقل کیا گیا اور وہاں سے ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ تاہم نازک حالت کے سبب انہیں سرینگر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ریاض احمد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔