ETV Bharat / state

لوگوں کو دھوکہ دینے اور دھمکانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار، پولیس - لوگوں کو دھمکانا

Fraudster arrested in anantnag پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لوگوں کو دھوکہ دینے اور انہیں دھمکانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت ثاقب گنائی ساکن مومان بجبہاڑہ کے بطور ہوئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 9:18 PM IST

اننت ناگ: بجبہاڑہ پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لوگوں سے دھوکہ دہی اور غیر قانونی طور پر رقم نکالنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شخص کی شناخت ثاقب گنائی ساکن مومان بجبہاڑہ کے بطور ہوئی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا رپورٹس اور موصولہ ایک شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ثاقب گنائی ساکن مومان بجبہاڑہ کے خلاف لوگوں کو دھوکہ دینے اور دھمکانے پر پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 294/2023 درج کیا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں مذکورہ شخص کو شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے لوگوں سے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے لوگوں سے ایسی شکایت کی صورت میں قانونی کارروائی کی انجام دہی کے لئے پولیس کی طرف رجوع کرنے کو کہا ہے۔

  • Taking cognisance of socialmedia reports & on the basis of complaint received that one Saqib Ganai R/o Moman Bijbehara is cheating & intimidating people FIR No. 294/2023 under relevant sections of law has been registered in Police Station Bijbehera. The person has been arrested

    — Anantnag Police( اننت ناگ پولیس) (@AnantnagPolice) December 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی جموں و کشمیر کے گرمائی درالحکومت سرینگر کے کرن نگر علاقہ میں ایک آن لائن سروے گھوٹالہ سامنے آیا ہے۔ لوگوں کے مطابق ”کریٹو سروے پرائیوٹ لمیٹیڈ نامی کمپنی نے لوگوں نے 59 کروڑ روپئے اڑا لیے ہیں۔ اس حوالے سے سائبر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.