ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے امرناتھ گھپا پر حاضری دی - Manoj Sinha visits Amarnath Cave

کووڈ۔19 وبائی مرض کی وجہ سے پیدہ شدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے امرناتھ یاترا کو رواں برس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم عقیدت مندوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے شرائن بورڈ نے مقدس گھپا سے صبح و شام آرتی کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے امرناتھ گھپا پر حاضری دی

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 6:06 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منج سنہا جو شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں نے، فوج، سول انتظامیہ، پولیس اور شرائن بورڈ کے سینئر افسران کے ہمراہ پہلگام کے برفانی پہاڑیوں میں موجود امرناتھ مقدس گھپا پر حاضری دی۔ جس دوران انہوں نے شیو لنگم کا درشن کیا اور پوجا میں حصہ لیا۔

پوجا کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے پورے عالم انسانیت کی صحت و تندرستی اور مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے خاص دعائیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra : کووڈ-19 کے پیش نظر سالانہ امرناتھ یاترا منسوخ

واضح رہے کہ کووڈ19 وبائی مرض کی وجہ سے پیدہ شدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے امرناتھ یاترا کو رواں برس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

تاہم عقیدت مندوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے شرین بورڈ نے مقدس گھپا سے صبح و شام آرتی کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وہیں شرائن بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی عقیدت مندوں کے لئے آرتی کی راست نشریات کی سہولت دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ گھپا میں تمام روایتی مذہبی رسومات ماضی کی طرح ادا کیے جائیں گے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے، جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) 15 کور بھی تھے۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج عبد الجبار، ایڈیشنل چیف ایکزیکیٹو آفیسر انوپ کمار سونی، کے علاوہ فوج، پولیس، سی آر پی ایف اور شرائن بورڈ کے کئی افسران موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.