ETV Bharat / state

اننت ناگ: آبادی میں سڑک نہ ہونے سے کافی مشکلات کا سامنا - جموں و کشمیر کی اہم کبر

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے گورن کھل ڈکسم کے لوگ دہائیوں سے سڑک سے محروم ہیں، وائے گل پوش کے کچھ علاقے ایسے ہیں، جو ابھی بھی تحصیل یا صدر مقامات سے بالکل الگ تھلگ ہیں، جن میں جنوبی ضلع اننت ناگ کا گورن کھل ڈکسم بھی شامل ہے۔

اننت ناگ: آبادی میں سڑک نہ ہونے سے کافی دقتوں کا سامنا

author img

By

Published : May 3, 2021, 4:25 PM IST

مذکورہ علاقے میں سڑک جیسی بنیادی سہولت کے فقدان سے گنجان آبادی کو کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے دوران علاقے کی کثیر آبادی گھروں میں ہی محصور ہوجاتی ہے۔کیونکہ مذکورہ علاقے کی طرف جانے والی کچی ڈھلان سڑک پر پھسلن ہونے سے لوگوں کو خطرہ بنا رہتا ہے، گزشتہ برس مذکورہ علاقے میں کئی مریض سڑک نہ ہونے کے سبب وقت پر ہسپتال نہیں پہنچ سکے، جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوئی۔

اننت ناگ: آبادی میں سڑک نہ ہونے سے کافی دقتوں کا سامنا

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ' اس ترقی یافتہ دور میں بھی مذکورہ علاقہ کی عوام کو سڑک نہ ہونے کے باعث کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کا کہنا ہے انہیں چھوٹے موٹے کام کے لیے بھی کئی کلومیٹر پہاڑی راستے کو طے کرنا پڑتا ہے۔ علاقے کے طلبہ کا کہنا ہے کہ' وہ وقت پر کبھی اسکول نہیں پہنچ پاتے، کیونکہ ان کو اسکول آنے اور جانے میں کافی وقت ضائع ہوجاتا ہے، 90 کھمبوں پر مشتمل گورن کھل کی غریب عوام کے مطابق انہیں راشن اپنے کندھوں پر اٹھا کر کئی کلومیٹر پہاڑی سڑک کی مسافت طے کرنا پڑتا ہے، مقامی لوگوں نے کئی بار اس مشکلات کو دور کرانے کے لئے انتظامیہ کی توجہ اس دیرینہ مطالبہ کی جانب مبذول کرائی ہے'۔

تاہم ہر بار لوگوں کو جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا، معاملے کی کیفیت کو بھانپتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کے نے یہ مسئلہ ضلع کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلہ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ' پہلے وہ مختلف محکموں کی ایک میٹنگ طلب کریں گے، جس میں یہ دیکھا جائے کہ کس علاقے میں رابطہ سڑک کا فقدان ہے، پھر ان علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر تحصیل یا صدر مقامات سے ملایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.