ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں عوام اے ٹی ایم اور بنک سے محروم

حکومت ڈیجیٹل انڈیا کی بات کرتی ہے اور ملک کی ترقی کے دعوے کرتی ہے لیکن ملک میں آج بھی کئی علاقے ایسے ہیں جہاں لوگ ڈیجیٹل دور میں بھی بینک جیسی سہولیتات سے محروم ہیں۔

بجبہاڑہ میں عوام اے ٹی ایم اور بنک سے محروم
بجبہاڑہ میں عوام اے ٹی ایم اور بنک سے محروم
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 8:00 PM IST

جموں کشمیر کے بجبہاڑہ میں قائم نمبل علاقہ کے کئی ہزار لوگ دور جدید میں بھی بینک برانچ اور اے ٹی ایم سے محروم ہے۔

بجبہاڑہ میں عوام اے ٹی ایم اور بنک سے محروم

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بنک برانچ اور اے ٹی ایم نہ ہونے سے انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں اور اس سلسلے میں عوامی کی بات کوئی سنتا ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں انہیں کئی کلو میٹر کی مسافت طے کرکے ینک کے لئے جانا پڑتا ہے اوراگر ایمرجنسی میں پیسوں کی ضرورت ہو تو اسے سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ کی آبادی تقریباً بیس ہزار ہے، علاقہ کی عورتیں، بچے، اور خاص طور پر بزرگوں کو پیسہ حاصل کرنے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بینک حکام اور ضلع انتظامیہ اس بارے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب فون پر یہ مسئلہ جے کے بینک چیرمین کے اسپیشل سیکرٹری کی نوٹس میں لایا، تو انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ اور ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے ایسے علاقوں کو بینکنگ کی سہولیت پہنچانے کی غرض سے مختلف اقسام کی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:اکیسویں صدی میں بھی بجلی اور سڑک جیسی سہولیات سے محروم گاؤں

انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افیسران مزکورہ علاقہ کا جائزہ لے کر وہاں پر فیزیبل رپوٹ تیار کرِیں تاکہ اس علاقہ میں بینک کی شاخ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

جس سے لوگوں کی مشکلات کاحل ممکن ہو سکے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.