تفصیلات کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ میونسپل اہلکار اسی علاقے میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع کرتے ہیں جو کہ بعض اوقات کئی دنوں تک سڑکوں پر ہی پڑے رہتے ہیں اور علاقے میں آوارہ کتوں کی کثیر تعداد دیکھنے کو ملی ہے، جس کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کا گھر سے باہر نکلنا دشوار ہو گیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اسپورٹس اسٹیڈیم و مسجد کے نزدیک بھی اسی طرح کی گندگی کے ڈھیر جمع رہتے ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔