ETV Bharat / state

کوکرناگ: 'بل آتا ہے بجلی نہیں' - علاقے کے زیر تعلیم طلبہ

کوکرناگ کے پیرپورہ میں مقامی لوگ بجلی کے نظام کو از خود بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ محکمہ بجلی نے علاقے میں آج کی تاریخ تک ایک بھی کھمبا نصب نہیں کیا۔

Electric Poles
بل آتا ہے بجلی نہیں
author img

By

Published : May 10, 2021, 5:58 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں واقع پیرپورہ میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اگرچہ محکمہ بجلی نے مذکورہ علاقے میں سنہ 1962 میں بجلی پہنچائی ہے لیکن کئی دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی بجلی کے نظام میں کوئی بہتری نہیں لائی گئی۔

بل آتا ہے بجلی نہیں

اس کے سبب مقامی لوگ بجلی نظام کو از خود بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ محکمہ بجلی نے علاقے میں آج کی تاریخ تک ایک بھی کھمبا نصب نہیں کیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ازخود علاقے میں لکڑیوں کے چھوٹے چھوٹے کھمبے نصب کیے ہیں، جبکہ بیشتر مقامات پر بجلی کی ترسیلی لائنیں مختلف درختوں پر لٹکی ہوئی ہیں۔ ان پر مختلف کناروں پر گھانٹ لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب برف باری کا موسم شروع ہو جاتا ہے تو یہاں کی آبادی بجلی سے کئی دنوں تک محروم رہتی ہے۔ اس کا سیدھا اثر علاقے کے زیر تعلیم طلبہ کی پڑھائی پر پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی نظام درست نہ ہونے کے سبب مذکورہ علاقے میں کئی بار حادثے بھی رونما ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر علاقے میں ایسا ہی حال رہا تو وہ دن دور نہیں جب روز یہاں سے حادثات کی خبریں موصول ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ جب بھی مذکورہ علاقے میں بجلی کا کوئی مسئلہ پیش آجاتا ہے تو متعلقہ محکمہ کا کوئی بھی فرد علاقے میں وقت پر نہیں پہنچ پاتا۔ اس کے باعث مقامی لوگ خود ہی بجلی نظام کو درست کرنے میں لگ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گُگناڈ دئسو گذشتہ کئی دہائیوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم...

لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ان کے یہاں بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہو جاتا ہے تو اس کی مرمت کے نام پر محکمہ لوگوں سے ہزاروں روپے جمع کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ لوگ بجلی کی موٹی موٹی بلیں وقت پر ادا کرتے ہیں تو لوگوں کے ساتھ اس طریقے کی ناانصافی کیوں ہوتی ہے۔ لوگوں نے بجلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کے بہانے ہم سے پیسے نہ لئے جائیں۔ اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کے کھمبے اور ترسیلی لائنوں کو نئے سرے سے نصب کیا جائے تاکہ لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔

ای ٹی وی بھارت نے فون پر جب یہ مسئلہ محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینیئر فیاض احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے مذکورہ علاقے کو مرکز کی جانب سے باربڑ وائر اسکیم کے زمرے میں لایا ہے۔ جب محکمہ کو رقومات واگزار ہوں گے تو محکمہ جلد ہی علاقے میں بجلی نظام کو بہتر بنانے میں پیش پیش رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک کسی علاقے میں پیسوں کو جمع کرنے کا مسئلہ پیش آتا ہے تو وہاں کے لوگ دفتر میں آکر اس کی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ اس کا ازالہ کرنے کے لیے افسر ازخود اس کا جائزہ لے گا اور قصوروار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.