ETV Bharat / state

کوکرناگ: ناگدرمن گأؤں میں ایک بھی ڈسپنسری نہیں - گاؤں میں ڈسپنسری کا مطالبہ

کوکرناگ کے ناگدرمن گاؤں میں نہ تو سرکاری ڈسپنسری ہے اور نہ ہی پرائیویٹ ڈسپنسری ہے، گاؤں کے لوگوں کو علاج کے لیے چھ کیلو میٹر دور پرائمری ہیلتھ سینٹر لارنو جانا پڑتا ہے یہاں تک کہ سرد درد کی دوا لینے کے لیے بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔

Locals Of Naagdraman Demands Dispensary In The Area
کوکرناگ: ناگدرمن گأؤں میں ایک بھی ڈسپنسری نہیں
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 6:47 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ناگدرمن لارنو کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوکرناگ: ناگدرمن گأؤں میں ایک بھی ڈسپنسری نہیں

ناگدرمن کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں نا تو سرکاری ڈسپنسری اور نا ہی پرائیویٹ ڈسپنسری ہے، گاؤں کے لوگوں کو علاج کے لیے چھ کیلو میٹر دور پرائمری ہیلتھ سینٹر لارنو جانا پڑتا ہے یہاں تک کہ سرد درد کی دوا لینے کے لیے بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو اس کو چارپائی کے ذریعہ تقریباً چھے کلومیٹر دور پرائمری ہیلتھ سینٹر لارنو پیدل لے جانا پڑتا ہے، کیونکہ مذکورہ علاقے میں رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیت کی عدم دستیابی سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

گاؤں کے لوگوں کی شکایت ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے باوجود بھی گاؤں میں کسی قسم کی ترقی کا کام نہیں کیا جاتا ہے، انتخابی تشہیر کے وقت تو ہر کوئی آتے ہیں اور وعدے بھی کرتے ہیں، لیکن انتخاب کے بعد اپنی شکل بھی نہیں دکھاتے۔ ناگدرمن گاؤں کے لوگوں کو اس بات کا دکھ ہے ان کی مدد کے لیے آج تک گاوں میں کوئی بھی نہیں آیا، گاوں کے لوگوں نے انتظامیہ سے ڈسپنسری کھولنے کی گزارش کی ہے۔

الیکشن کا بگل بجتے ہی سیاسی لیڈران علاقے کا رخ تو کرتے ہیں اور لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف حربے بھی آزماتے ہیں اور انتخابی تشہیر میں لوگوں سے کیے ہوئے وعدے بس وعدوں تک ہی محدود رہتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب یہ معاملہ ضلع اننت ناگ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مختار احمد شاہ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ناگدرمن علاقے کا جائزہ لے گا اور آبادی کے لحاظ سے وہاں پر میڈیکل اینڈ سینٹر کا قیام عمل میں لانے کی پوری کوشش کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.