ETV Bharat / state

اننت ناگ: اچھو، کوکرناگ میں رابطہ سڑک انتہائی خستہ - سڑک کی تعمیر

خستہ حال کچی سڑک کے باعث ایمرجنسی کے دوران لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ بیماروں خاص طور پر حاملہ خواتین کو ہسپتال لے جانے میں مقامی لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اننت ناگ: اچھو، کوکرناگ میں رابطہ سڑک انتہائی خستہ

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 1:54 PM IST

ضلع اننت ناگ کے اچھو، کوکرناگ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شکایت ہے کہ ان کے علاقے میں خستہ حال رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے اعلیٰ حکام نے کبھی بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

اننت ناگ: اچھو، کوکرناگ میں رابطہ سڑک انتہائی خستہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ خستہ حال سڑک کے باعث کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ’’اگرچہ لوگوں نے کئی بار سڑک کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے مختلف محکموں کے چکر کاٹے، تاہم لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے کسی بھی محکمہ نے توجہ نہیں دی۔‘‘

لوگوں کے مطابق خستہ حال کچی سڑک کے باعث ایمرجنسی کے دوران انہیں کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث بیماروں خاص طور پر حاملہ خواتین کو ہسپتال لے جانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں کے مطابق اچھو علاقے میں دہائیوں قبل ایک کچی رابطہ سڑک تعمیر کی گئی تھی۔ ان کے مطابق ’’دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی انتظامیہ نے آج تک سڑک کی تعمیر و مرمت یا میگڈمائزیشن پر دھیان نہیں دیا۔‘‘

مزید پڑھیں: نیٹ 2021 : کنسٹرکشن مستری کے بیٹے فاضل گلزار نے 720 میں سے 680 نمبرات حاصل کیے

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے مزید کہا کہ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث برفباری کے ایام میں لوگوں کو رابطہ سڑک تک پہنچنے کے لئے کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں کی مشکلات کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ مسئلہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایکزیکیٹو انجینئر کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ اچھو علاقے کا کوئی بھی فرد ان کے دفتر نہیں آیا اور نہ ہی اس حوالے سے انہیں کوئی درخواست موصول ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.