ETV Bharat / state

LeT Hideout Busted in Anantnag  سرچ آپریشن کے دوران جنوبی کشمیر میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

بجبہاڑہ، اننت ناگ میں حفاظتی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ایک خفیہ ٹھکانہ کا سراغ لگا کر کافی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

a
a
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 11:49 AM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں فوج اور جموں و کشمیر کی پولیس ٹیم نے مشترکہ آپریشن کے دوران بجبہاڑہ علاقے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی 18آر آر نے ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع اننت ناگ کے رَکھ مومن، ڈنگی، بجبہارہ میں مشترکہ طور تلاشی آپریشن (Cordon And Serach Operation) شروع کیا۔

جنوبی کشمیر میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

حفاظتی اہلکاروں کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کو ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ایک خفیہ ٹھکانہ کا سراغ ملا جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ خفیہ ٹھکانہ سے ضبط کیے گئے ہتھیاروں میں: آئی ای ڈی 5نمبر۔ ڈیوٹونیٹر 6عدد۔ پستو تین عدد، پستول میگزین پانچ عدد، ایمونیشن 9ملی میٹر 124راؤنڈ، رموٹ کنٹرل 4عدد۔ بیٹری 13عدد۔

پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر58/2023 پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کس کے گرفتار کیے جانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ خبر لکھے جانے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا اور شک آور افراد سے پوچھ تاش بھی کی جا رہی ہیں اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کے کہ علاقے میں اسلحہ کہاں سے اور کیسے آیا۔ ادھر، پولیس اس کارروائی کو بڑی کامیابی سے تعبیر کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حفاظتی اہلکاروں نے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر ایک بڑی عسکری کارروائی کو انجام دئے جانے سے قبل ہی روک دیا۔

مزید پڑھیں: Hideout Busted in Ramban: کھاری بانہال میں کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.