جموں کشمیر پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف کے عہدیداروں کے ہمراہ سنیچر کی صبح جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے شیر پورہ علاقہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جس دوران وہاں جنگلی جانوروں کی ممنوعہ کھالیں برآمد کی گئیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ چھاپہ کے دوران، تیندوے اور چیتوں کی 12 کھالیں جبکہ ریچھ کے 38 گال بلیڈر مذکورہ مکان سے بر آمد کئے گئے ہیں۔
اننت ناگ میں جنگلی جانوروں کی ممنوعہ کھالیں برآمد - تیندوے اور چیتوں کی 12 کھالیں
بتایا جا رہا ہے کہ چھاپہ کے دوران، تیندوے اور چیتوں کی 12 کھالیں جبکہ ریچھ کے 38 گال بلیڈر ایک مکان سے بر آمد کئے گئے ہیں۔
اننت ناگ میں جنگلی جانوروں کی ممنوعہ کھالیں برآمد
جموں کشمیر پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف کے عہدیداروں کے ہمراہ سنیچر کی صبح جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے شیر پورہ علاقہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جس دوران وہاں جنگلی جانوروں کی ممنوعہ کھالیں برآمد کی گئیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ چھاپہ کے دوران، تیندوے اور چیتوں کی 12 کھالیں جبکہ ریچھ کے 38 گال بلیڈر مذکورہ مکان سے بر آمد کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اننت ناگ پولیس نے ایس ایچ او صدر تھانہ کی سربراہی میں شیر پورہ کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ ڈالا جہاں تلاشی کارروائی کے دوران جنگلی جانوروں کی ممنوعہ کھالیں اور گال بلیڈر (پتا) برآمد کیے گئے اور گھر کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے معاملہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔