ETV Bharat / state

Leopard Attack پہلگام میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی

اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں بدھ کی شام تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج جی ایم سی اننت ناگ میں چل رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 24, 2023, 10:49 PM IST

اننت ناگ: سیاحتی مقام پہلگام کے جنگلاتی علاقے میں بدھ کی شام تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج جی ایم سی اننت ناگ میں چل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام پہلگام کے گنیش پورہ بیسرن جنگلاتی علاقہ میں ایک تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کی شناخت30 سالہ عبدالرزاق چوپان اور 35 سالہ عبدالعزیز چوپان ولد خضر محمد چوپان کے طور پر ہوئی ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ سے نکال کر جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ،جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں کی حالت مستحکم ہے۔

مزید پڑھیں: Man injured in bear attack ترال میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

واضح رہے کہ ترال کے بالائی علاقہ وزل کلناڈ علاقہ میں بدھ کے روز ایک ریچھ کے حملے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کا علاج ایس ایچ ایم ایس سرینگر میں چل رہا ہے اور بتایا جارہا کہ شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں کی جانب رخ کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں جو اس بات کی غماز ہے کہ انسانوں اور جانوروں کے درمیان تصادم آرائی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب کوئی جانور اپنے اعصابی توازن سے محروم ہوتا ہے تو وہ آدم خور بن جاتا ہے اور ایسے حالات میں متعلقہ محکمہ ہی اُس وقت ایسے جنگلی جانور کو ہلاک کرنے کا حکم صادر کر سکتا ہے۔ مگر ماہرین اور جنگلی جانوروں کو پکڑنے کا تجربہ رکھنے والے لوگوں کے مطابق جب کوئی جانور غذا کی تلاش میں کسی بستی کی اور رخ کرتا ہے تو لوگوں کی اجتماعی بدحواسی کے ردعمل میں ان حیوانوں کا وحشیانہ پن ابھر کر سامنے آتا ہے جو پھر بعض اوقات انسانی جانوں کے زیاں کا موجب بن جاتا ہے اور اسی طرح کے واقعات سے چند برسوں کے دوران کئی ہلاکتیں دیکھنے کو ملی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.