ETV Bharat / state

پہاڑ کھسکنے سے سڑک پر مٹی اور پتھروں کے ڈھیر

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بارشوں کے سبب پہاڑ کھسکنے سے اندرون ساگم رابطہ سڑک پر مٹی اور پتھروں کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں۔ اس کے سبب لوگوں کو مشکلات درپیش ہے۔

مٹی اور پتھروں کے ڈھیر
مٹی اور پتھروں کے ڈھیر
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 7:03 PM IST

وادی میں گذشتہ دنوں تیز بارشوں کے باعث جہاں مختلف ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی حد تک بڑھ گئی تھی، وہیں دوسری جانب اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کی رابطہ سڑکیں زیر آب ہوئی ہیں۔

مٹی اور پتھروں کے ڈھیر

جس کی وجہ سے لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے نہ صرف گریز کرتے ہیں بلکہ لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی۔

حلقہ انتخاب کوکرناگ کے اندرون ساگم کے لوگوں سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے کثیر آبادی کی سہولیات کے لئے علاقہ میں کئی سال قبل ایک سڑک تعمیر کی گئی تھی۔ لیکن سڑک کے کنارے ڈرینیج نظام بنانا بھول گئے۔ بیشتر مقامات پر رابطہ سڑک کے لئے درکار باندھ کا فقدان بھی ہے۔ جہاں باندھ بنائے گئے وہ کھسک کر سڑک پر بکھر گیا ہے، جس کی وجہ سے علاقہ کی رابطہ سڑک پر بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے رابطہ سڑک پر بارش کے سبب پہاڑ کھسکنے سے مٹی اور پتھر مقامی سڑک پر آ جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے رابطہ سڑک خستہ حالی کی شکار ہو چکی ہے۔ اس سے مقامی لوگوں کو عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے اگرچہ کئی بار یہ معاملہ پی ایم جی ایس وائی کی نوٹس میں لایا تاہم آج تک ان کے مطالبے پر غور نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کے سبب پہاڑ کھسکنے سے لوگوں کو مشکلات

لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ای ٹی وی بھارت نے یہ مسئلہ پی ایم جی ایس وائی کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجنیئر سید ہلال احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے پی ایم جی ایس وائی کو ایک ایسٹمیٹ بھیجا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رقومات واگذار ہوتے ہی وہ مذکورہ سڑک پر کام کریں گے تاکہ لوگوں کی مشکلات کو دور ہو جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.