ETV Bharat / state

سلیب گرنے سے مزدور کی موت - ای ٹی وی بھارت

اگرچہ مزدوروں کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے وہاں پر سامبد نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے جنید مندد نامی شخص کو مردہ قرار دیا۔

سلیب گرنے سے مزدور کی موت
سلیب گرنے سے مزدور کی موت
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 6:50 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے سامبد نوشہرہ میں ایک المناک حادثہ میں کنکریٹ مکان کی سلیب گرنے سے مزدور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سامبد نوشہرہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب محمد اسلم بجاد کے گھر میں دو مزدور مکان کی شٹرنگ کھول رہے تھے۔ اسی دوران اچانک سے سلیب گرنے کی وجہ سے دونوں مزدور اس کی زد میں آگئے۔

اگرچہ مزدوروں کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے وہاں پر سامبد نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے جنید مندد نامی شخص کو مردہ قرار دیا۔ جبکہ نوشہرہ کے ہی شبیر احمد نینگرو کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ اُسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے، جہاں آخری اطلاع ملنے تک زخمی شخص کا علاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.