ETV Bharat / state

کوکرناگ : تاسپور- بچکناڑ رابطہ سڑک پر مٹی کے تودے گرنے سے عوام پریشان - عوام کی مشکلات

مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ مقامی لوگوں کو اس پریشانی سے نجات دلائے۔ اور عوام کی مشکلات کو دور کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کرے تاکہ علاقے میں رہائیش پذیر عوام کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

Kokranag: People are suffering due to landslides on Taspura-Bachkanar link road

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 1:32 PM IST

جموں و کشمیر میں حالیہ برف باری کی وجہ سے جہاں زراعت یا باغبانی شعبے سے وابستہ لوگ خوش دکھائی دے رہے ہیں، وہیں وادی کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں کے لوگوں کے لئے برف باری نے کئی مصیبتیں کھڑی کردی ہے۔ انہیں علاقوں میں کوکرناگ کا بچکناڑ علاقہ بھی شامل ہے۔

یہاں گزشتہ برس پردھان منتری گرام سڑک یوجنا اسکیم کے تحت کروڑوں روپے صرف کر کے 5 کلومیٹر رابطہ سڑک کی تعمیر کی گئی۔ تاہم مذکورہ رابطہ سڑک کے کنارے پہاڑیاں ایسے ہی کھلی چھوڑ کر رکھی ہوئی ہیں۔ ان کے آگے باندھ نہیں باندھا گیا۔

کوکرناگ : تاسپور- بچکناڑ رابطہ سڑک پر مٹی کے تودے گرنے سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے ' بارش کے موسم میں علاقہ کی رابطہ سڑک پر پسیاں گر جاتی ہیں، جس کی وجہ سے راہگیروں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی آمدورفت میں بھی خلل پیدا ہوتی ہے۔ ہمیشہ خدشہ رہتا ہے کہ کہیں کوئی حادثہ پیش نہ آئے'۔

اس سڑک کی مدد سے مذکورہ علاقے کو پہلی مرتبہ تحصیل مقام سے جوڑ گیا، تاہم پی ایم جی ایس وائی نے رابطہ سڑک پر موجود پہاڑیوں کے آگے باندھ نہیں باندھے، جس کی وجہ سے عوام کو بارشوں کے دوران کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ایم جی ایس وائی نے مذکورہ علاقے میں میکڈامائزیشن تو کی ہے، لیکن رابطہ سڑک کا بیشتر حصہ ابھی بھی میکڈامائزیشن کا منتظر ہے، ان کا کہنا ہے کہ پی ایم جی ایس وائی نے علاقے کی رابطہ سڑک کو بیچ میں مختلف مقامات پر ایسے ہی چھوڑ دیا ہے.

یہ بھی پڑھیے
چلہ کلان ختم، لیکن سردی نہیں

حالانکہ اس وقت مقامی لوگوں کو افسران نے یقین دہانی کروائی تھی کہ علاقے کی رابطہ سڑک کے کناروں پر حفاظتی باندھ بنائے جائیں گی، اور میگڈامائیزیشن مکمل کی جائے گی۔ لیکن سڑک کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہو پایا۔

وہیں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے یہ مسئلہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سید ہلال احمد کی نوٹس میں لانا چاہا تو مذکورہ آفیسر اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے اور جب نمائندہ نے اے ای ای سے فون پر رابطہ کرنا چاہا تو انہوں نے کال پک نہیں کی۔

مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی طور مداخلت کر کے عوام کی مشکلات کو دور کرنے میں اپنا قلیدی رول ادا کریں، تاکہ علاقے کے رہائیش پذیر عوام کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.