اننت ناگ:کوکرناگ کے گڈول علاقہ میں گزشتہ سات روز سے جاری عسکریت پسند مخالف آپریشن میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ان عسکریت پسندوں میں لشکر طیبہ کے کمانڈر عُزیر خان بھی شامل ہے،جس کی تصدیق اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے گڈول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی۔
وجے کمار نے کہا کہ علاقہ میں ابھی سرچ آپریشن جاری رہے گا جب تک اسے پوری طرح سینٹائز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا سکیورٹی فورسز کو علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول تھی جس کے بعد مذکورہ جنگلاتی علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
وجے کمار نے خدشہ ظاہر کیا کہ وہاں پر تیسرا عسکریت پسند بھی موجود ہو سکتا ہے جسے بڑے پیمانے پر تلاش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر کے مقام پر گولہ بارود موجود ہو سکتا ہے لہذا اسے پوری طرح صاف کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:
- Kokernag Gadol Encounter گڈول کوکرناگ تصادم کی گراؤنڈ رپورٹ
- Kokernag Encounter Update کوکرناگ میں لشکر طیبہ کمانڈر عزیر خان سمیت دو عسکریت پسند ہلاک: اے ڈی جی پی کشمیر
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل کوکرناگ کے گڈول علاقہ کے جنگلات میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم ہوا تھا جس میں فوج اور پولیس کے دو اعلی افسران سمیت دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔تاہم وجے کمار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں چار سکیورٹی افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی بھی تصدیق کی گئی۔