جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے گولیاں اور گرینیڈ برآمد کرنے کے بعد دو بھائیوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کوکرناگ میں پولیس نے دو افراد سے ایک گرینیڈ اور 14 گولیاں برآمد کی ہیں۔ گرفتار شدگان کی شناخت تیس سالہ جاوید احمد بٹ اور 26 سالہ زبیر احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے، دونوں ساگم کوکرناگ کے رہنے والے ہیں۔
جاوید احمد پیشہ سے ڈرائیور ہے جبکہ زبیر ایک کاروباری ہے۔ دونوں افراد سے پوچھ تاچھ کے بعد مزید چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ جن کی شناخت شیخ پورہ وائلو کے رہنے والے فرید احمد منگنو، مظفر احمد منگنو، ظہور احمد میر اور محمد امین ڈار جو دارپورہ دیلگام کا رہنے والا ہے، شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ 11 مئی کو شیخ پورہ وائلو کوکرناگ میں ہوئے انکاؤنٹر کے بعد یہ افراد پولیس کی نظر میں تھے۔ اس تصادم میں تین عسکریت پسند، داوت پورہ کوکرناگ کا رہنے والا الیاس احمد ڈار، عبید شفیع ساکنہ بٹہ مالو سرینگر، عاقب احمد لون ساکنہ کولگام کو ہلاک کیا گیا تھا۔
گرفتار شدہ افراد کے خلاف پولیس نے آرمس ایکٹ اور، یو ایل اے پی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کوکرناگ میں دو بھائیوں سمیت چھ افراد گرفتار
رواں ماہ 11 مئی کو شیخ پورہ وائلو کوکرناگ میں ہوئے انکاؤنٹر کے بعد یہ افراد پولیس کی نظر میں تھے۔ اس تصادم میں تین عسکریت پسند، داوت پورہ کوکرناگ کا رہنے والا الیاس احمد ڈار، عبید شفیع ساکنہ بٹہ مالو سرینگر، عاقب احمد لون ساکنہ کولگام کو ہلاک کیا گیا تھا۔