ETV Bharat / state

دہلی پبلک اسکول، سنگم کے خلاف کاروائی کے احکامات - دہلی پبلک اسکول کے خلاف

اننت ناگ کے سنگم علاقے میں قائم دہلی پبلک اسکول کے خلاف ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کاروائی کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

دہلی پبلک اسکول، سنگم کے خلاف کاروائی کے احکامات

author img

By

Published : Dec 14, 2019, 6:46 PM IST

Updated : Dec 14, 2019, 8:17 PM IST

ظہور گلزار نامی ایک سرپرست کی شکایت پر ڈویژنل انتظامیہ نے اس کاروائی کی ہدایت ڈی سی اننت ناگ اور سی ای او اننت ناگ کو کی ہے۔

دہلی پبلک اسکول، سنگم کے خلاف کاروائی کے احکامات

ظہور گلزار کے مطابق ڈی پی ایس انتطامیہ نے والدین سے اس وقت کا ٹرانسپورٹ فیس بھی وصول کرلیا ہے جب یہاں کے اسکول نامساعد حالات کے دوران بند تھے اور کسی بھی طالب علم نے ٹرانسپورٹ سہولیات کا استعمال نہیں کیا۔ لیکن اس کے باوجود بھی اسکول کی جانب سے ٹرانسپورٹ کی فیس لینا بلا جواز ہے۔

ڈپٹی سی ای او اننت ناگ مشتاق احمد شاہ نے ڈی پی ایس سنگم کے خلاف کاروائی کا آغاز کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکول کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ والدین کو چاہئے کہ اسطرح کی حکمنامے کی عدولی کے سلسلے میں وہ انتطامیہ کے ساتھ رابطہ کریں۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے نامساعد حالات کے دوران ٹرانسپورٹ فیس کی ادائیگی کے خلاف ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جسکی مذکورہ اسکول نے خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ ڈی پی ایس سمیت اننت ناگ میں ایسے کئی اسکلز ہیں جنہوں نے طالب علموں سے ٹرانسپورٹ فیس سالانہ چارجز وصول کیے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا انتطامیہ ایسے اسکولوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 14, 2019, 8:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.